کھلے مین ہول پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم، 24 گھنٹوں میں رپورٹ کا حکم تصادم کی نئی لہر،پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے تمام رابطے مکمل طور پر منقطع درآمدی گندم رعایتی نرخوں پر فروخت، 22 ارب روپے نقصان کا خدشہ ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند، خوراک و ایندھن کی قلت
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں: امریکی صدر ٹرمپ

Donald Trump claims credit for Pakistan India ceasefire agreement

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ بندی پر بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

ملاقات اور ٹرمپ کے بیانات

وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

پاکستان اور بھارت کے بارے میں ٹرمپ کا موقف

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں۔ بھارت میں مودی میرا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہا ہے۔

بھارت کی جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار

گزشتہ دنوں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔
پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، بلکہ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔

ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر اعلان

واضح رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں

دہشتگردی اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین