اسموگ کے دوران پانی کی مقدار بڑھائیں
اسموگ کے دوران سب سے اہم احتیاط پانی زیادہ پینا ہے۔ پورا دن تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں اور پانی کا درجہ حرارت نارمل رکھیں۔ گرم مشروبات جیسے چائے یا ہربل ٹی کے استعمال سے فائدہ اور بڑھتا ہے۔
ناشتہ ضرور کریں
گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ناشتہ کریں تاکہ مدافعتی نظام مضبوط رہے۔ کم از کم 7 سے 8 گھنٹے بھوکے نہ رہیں، کیونکہ ناشتہ مدافعتی نظام کو فوری بوسٹ دیتا ہے۔
باہر نکلتے وقت احتیاط
جب گھر سے باہر جائیں تو خود کو اچھی طرح ڈھانپ کر نکلیں۔ اگر دفتر جا رہے ہیں تو پہنچتے ہی وضو کریں تاکہ ناک اور گلے سے اسموگ کے اثرات صاف ہو جائیں۔ گھر واپسی پر پہلے نہالیں اور اسٹیم لیں۔
مشروبات کا انتخاب
رات کو سونے سے پہلے ٹھنڈے مشروبات نہ لیں۔ کوشش کریں کہ گرم مشروبات جیسے گرم جوس، دودھ یا ہربل ٹی لیں۔ دن اور رات کو سونے سے پہلے معمولی مقدار میں اپنی پسند کا گرم مشروب استعمال کریں۔
روزمرہ کی چھوٹی تدابیر
دن بھر پانی کا مناسب استعمال ناشتہ اور ہلکی غذائیں وقت پر لیں باہر جاتے وقت اچھی طرح ڈھانپنا گھر واپس آ کر وضو اور اسٹیم رات کو گرم مشروبات کا استعمال یہ چھوٹی مگر مؤثر تدابیر اسموگ کے نقصان دہ اثرات کو کم کرنے اور صحت کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
صرف 30 دن گرین ٹی پینے سے جسم اور ذہن پر کیا حیران کن اثر ہوگا؟











