پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر یومِ مئی پر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر کا بیان

Ali Larijani with US President Donald Trump statement

ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد کہا۔ کہ ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر حالیہ حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے۔ کہا کہ اگر ایران پر حملہ نہ کیا جاتا تو وہ اب تک ایٹمی ہتھیار تیار کرچکا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ ایرانی فضائیہ اور نیوی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات

ایرانی حکام نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا۔ کہ حملے میں ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی بھی شہید ہوئے۔ واقعہ مشرقی تہران میں پیش آیا، جہاں علی لاریجانی اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

بین الاقوامی ردعمل

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی حکام نے اپنی پیش رفت کی وضاحت کرتے ہوئے۔ کہا کہ آپریشن اپنے مقررہ شیڈول سے آگے بڑھ چکا ہے اور خطے میں ایران کے عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کا مقصد خطے میں سیکیورٹی خطرات کو کم کرنا اور ممکنہ خطرناک صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن انتہائی منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کا استعمال کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا۔ کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مستقبل کی حکمت عملی زمینی حقائق اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق ترتیب دی جائے گی۔ جبکہ اتحادی ممالک سے بھی رابطے جاری رکھے گئے ہیں۔ تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں
ساٹھ سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے گرانے والے ایم ایم عالم کی آج 13ویں برسی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین