ریڈ اِٹ پر 14 ملین پاؤنڈ جرمانہ
برطانیہ میں بچوں کی حفاظت اور پرائیوسی کو نظرانداز کرنے پر مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر 1 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
جرمانے کی وجہ
دفتر برائے معلومات کے کمشنرز (آئی سی او) نے کہا۔ کہ ریڈ اِٹ نے اپنے پلیٹ فارم پر کم عمر بچوں کی نجی معلومات کی حفاظت میں ناکامی دکھائی، جس کی وجہ سے بچوں کے سامنے ممکنہ طور پر نامناسب اور نقصان دہ مواد پہنچا۔
عمر کی تصدیق میں ناکامی
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی۔ کہ ریڈ اِٹ صارفین کی عمر کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔ جس سے 13 برس سے کم عمر بچوں کے ڈیٹا کے تحفظ میں خلل آیا۔ ادارے نے واضح کیا۔ کہ پلیٹ فارم نے عمر کی تصدیق کے لیے کوئی مضبوط نظام نافذ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے بچوں کی پرائیوسی متاثر ہوئی۔
صارفین کے لیے مشورہ
والدین اور سرپرستوں کو چاہیے۔ کہ وہ بچوں کے آن لائن اکاؤنٹس کی نگرانی کریں اور ایسے پلیٹ فارمز پر محتاط رہیں۔ جہاں عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام موجود نہ ہو۔
مزید پڑھیں
رات گئے کھانا دل اور شوگر کے لیے خطرہ، نئی تحقیق میں انکشاف










