پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ، کے پی میں آٹا مہنگا ہوگیا شدید بمباری کے باوجود ایران کے پاس اب بھی 70 فیصد میزائل ذخیرہ موجود ہے: سی آئی اے چار جولائی تک تجارتی معاہدہ کریں ورنہ بھاری ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

دفاعِ وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم

Prime Minister Shehbaz Sharif statement on defence of Pakistan

دفاعِ وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کو مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

افواجِ پاکستان کی صلاحیت پر اعتماد

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملک کے امن اور تحفظ پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دشمن کو بھرپور جواب دینے کا عزم

وزیراعظم نے واضح کیا۔ کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں۔ کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے سے نمٹنے کی مکمل تیاری موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے۔ تاہم اگر ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں
کیا 10 روپے کا نوٹ ختم ہوگا؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین