صارفین کے لیے اہم معلومات
میٹا، جو فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی ہے، نے اعلان کیا ہے۔ کہ اس کا میسنجر ایپ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
بندش کی تاریخ اور اثرات
میٹا کے مطابق میسنجر ایپ 15 اپریل 2026 سے غیر فعال ہو جائے گی۔ اس کے بعد صارفین نہ تو پیغامات بھیج سکیں گے اور نہ وصول کر سکیں گے۔ تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات یا کوئی بھی مواد بھی اس ایپ پر نہیں بھیجا جا سکے گا۔
متبادل کے لیے اقدامات
ایپ بند ہونے کے بعد صارفین کو فیس بک کے بلٹ-اِن میسیجز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمپنی نے پہلے سے صارفین کو اطلاع دینا شروع کر دی ہے۔ تاکہ وہ ایپ بند ہونے سے قبل متبادل انتظامات کر سکیں۔
صارفین کے لیے مشورہ
صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے ضروری پیغامات اور ڈیٹا کا بیک اپ لے لیں اور فیس بک یا دیگر میسنجر متبادل ایپس پر منتقل کریں تاکہ معلومات ضائع نہ ہوں۔
مزید پڑھیں
افطار میں صحت بخش مشروبات کی اہمیت: پیاس بھی بجھائیں، توانائی بھی بڑھائیں











