اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

نیتن یاہو کی قطر سے معافی، دوبارہ حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی

Israeli Prime Minister Netanyahu apologizes to Qatar for Doha airstrike

قطر کی وزارتِ خارجہ کا بیان

قطر کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے۔ کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ پر حالیہ فضائی حملے پر معافی مانگی ہے۔ جس میں قطری شہری بدرالدوسری شہید ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ معافی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم کو فون پر دی گئی۔

اسرائیل کی یقین دہانی

بیان میں کہا گیا۔ کہ نیتن یاہو نے قطر کی خودمختاری کا احترام کرنے اور آئندہ قطر کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی صدر نے بھی اس بات کی ضمانت دی کہ مستقبل میں اسرائیل کی طرف سے قطر پر کوئی جارحانہ کارروائی نہیں ہوگی۔

قطر کا مؤقف

قطر نے اسرائیلی معافی اور یقین دہانیوں کو سراہتے ہوئے۔ کہا کہ ملک کی خودمختاری پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ قطر کی اولین ترجیح ہے۔ اور بحرانوں کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت تنظیم کے 5 ارکان اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق یہ حملہ ان کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ تاہم تمام اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی میں اختلافات کی جڑ، عمران خان کا سخت مؤقف

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین