لیاقت شہید کی خدمات کا اعتراف، ستارہ شجاعت، والدہ نے ایوارڈ وصول کیا دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت، ملک بھر میں جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

youm-e-shahadat hazrat ali processions in Pakistan

حضرت علیؓ کا یوم شہادت

حضرت علیؓ کا یوم شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی انتظامات

کراچی میں صدر کے اطراف کی متعدد سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس سے پہلے نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی۔ جس کے بعد جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

دیگر شہروں میں بھی جلوس اور مجالس

راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ پشاور میں بھی جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہوا جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔ کہ جلوس کے دوران غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے اجلاس کے دوران 28 فروری کو پیش آنے والے واقعے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ اس معاملے کی انکوائری جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا۔ کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید برآں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی۔ کہ جلوس کے راستوں، داخلی و خارجی پوائنٹس اور حساس مقامات پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں
ایران جنگ میں ٹرمپ کا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری مشیروں پر ڈال دی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین