لاہور مین ہول حادثہ: جاں بحق ماں بیٹی کی نمازِ جنازہ آج، میتیں آبائی گاؤں پہنچ گئیں پاک افغان سرحد کی بندش سے پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا بھاری نقصان اڈیالہ جیل کا قیدی سزا مکمل کیے بغیر رہا نہیں ہوگا، فیصل کریم کنڈی بھاٹی گیٹ واقعہ: وزیراطلاعات پنجاب نے متاثرہ خاندان سے معافی مانگ لی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیو مہم میں 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات

Karachi police deployed for polio campaign security

کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق بچوں اور پولیو ورکرز کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

شہر بھر میں 7,703 پولیس اہلکار تعینات

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیو ٹیموں اور ورکرز کی حفاظت کے لیے مجموعی طور پر 7,703 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اس سیکیورٹی پلان کے تحت لیڈی پولیس اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد شامل کی گئی ہے۔

زون وائز سیکیورٹی تفصیلات

سیکیورٹی انتظامات کے مطابق کراچی کے ایسٹ زون میں 2,724، ویسٹ زون میں 2,908 جبکہ ساؤتھ زون میں 2,071 پولیس اہلکار پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔

پولیس چیف کی ہدایات

ترجمان کے مطابق پولیس چیف نے تمام زونل افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی کو یقینی بنائیں۔

شہریوں سے تعاون کی اپیل

کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے اور ملک سے پولیو کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
ہمیں چھیڑا تو تمہاری نسلیں تباہ کر دیں گے، گورنر سندھ کا بھارت کوسخت پیغام

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین