ایمرجنسی میں میئر کراچی واحد اتھارٹی ہوں گے
کراچی میں آگ، زلزلہ اور سیلاب جیسی ہنگامی صورتحال کے دوران کمانڈ کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ اب کسی بھی ایمرجنسی میں میئر کراچی کو واحد اتھارٹی حاصل ہوگی اور تمام ادارے ان کی نگرانی میں آپریشن کریں گے۔
قانون سازی کا فیصلہ
کمشنر کراچی حسن نقوی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی تاکہ اختیار واضح ہو۔
تمام ادارے میئر کے ماتحت
فیصلے کے تحت فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے ضرورت کے وقت میئر کی کمانڈ میں کام کریں گے۔ ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگل کمانڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
وسائل اور انتظامی اختیار
کے ایم سی کے پاس 44 فائر ٹینڈر، بھاری مشینری اور بڑی افرادی قوت موجود ہے، جبکہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین بھی میئر ہی ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ نظام ایمرجنسی میں بہتر اور تیز ردعمل کو یقینی بنائے گا۔
مزید پڑھیں
ایران پر حملے کے بیان کی تردید، ٹرمپ نے امریکا کو جنگ میں دھکیلنے کی بات مسترد کر دی











