لیاقت شہید کی خدمات کا اعتراف، ستارہ شجاعت، والدہ نے ایوارڈ وصول کیا دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت تباہ کرنا ہمارا مشن ہے: امریکی وزیر خارجہ

Marco Rubio speaking about Iran ballistic missile mission

واضح مشن کا اعلان

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ امریکا کا واضح مشن ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے۔ تاکہ وہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا۔ کہ ایران نے خلیجی ممالک میں فوجی اور غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں پر حملے کیے اور 100 سے زائد میزائل فائر کیے۔

پیشگی حملے کا دفاع

مارکو روبیو کا کہنا تھا۔ کہ اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔ ان کے مطابق ایرانی حملوں کے ابتدائی مرحلے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے واضح کیا۔ کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ کیونکہ میزائل صلاحیت کے ساتھ ایٹمی طاقت عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

کانگریس کو بریفنگ

امریکی وزیر خارجہ نے کہا۔ کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن تیزی سے جاری ہے اور تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کو مکمل اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور متعلقہ گروپ کو مسلسل بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ایرانی حکومت پر تنقید

مارکو روبیو نے موجودہ ایرانی حکومت کو عوام کی نمائندہ حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے۔ کہا کہ امریکا ایک ایسے ایران کا خواہاں ہے۔ جو موجودہ نظام سے مختلف ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام خود اپنی حکومت میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایرانی عوام کو مدد درکار ہو تو امریکا بات چیت کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
عالم اسلام کی تباہیوں کے پیچھے صہیونی ریاستی نظریہ کارفرما ہے: وزیر دفاع

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین