خودکشی کا ڈراما رچا کر غائب ہونے والا ملزم 42 دن بعد پکڑا گیا اپاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں نمایاں اضافہ، 4 ماہ میں شرح 157 فیصد رہی آصف مرچنٹ کو امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے کیس میں 330 ماہ قید خلیجی ممالک کے ہنگامی طبی منصوبے کو سعودی کابینہ نے منظور کر لیا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سندھ میں غیر قانونی تعمیرات پر وزیراعلیٰ کا اظہارِ برہمی، انتظامیہ سے جواب طلب

sindh-illegal-construction-cm-murad-ali-shah

کراچی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی چھ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افسران سے جواب طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ جب عمارت کو صرف گراؤنڈ پلس ون کی اجازت حاصل تھی تو اسے چھ منزلہ تعمیر کرنے کی اجازت کیسے دی گئی؟
یہ واقعہ بدھ 25 نومبر کو کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں زیرِ تعمیر چھ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

گراؤنڈ پلس ون کی اجازت، چھ منزلہ عمارت تعمیر ہوگئی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے 600 مربع گز کے رہائشی پلاٹ پر گراؤنڈ پلس ون عمارت کی تعمیر کی منظوری دی تھی، تاہم مبینہ طور پر عمارت کے مالک نے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے چھ منزلہ تعمیر کرلیا۔
حکام کے مطابق عمارت میں تجارتی مقاصد کے لیے تعمیرات بھی کی جا رہی تھیں، حالانکہ پلاٹ رہائشی استعمال کے لیے تھا۔

وزیراعلیٰ کا ایس بی سی اے اور انتظامیہ سے سوال

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران سے سوال کیا کہ اتنی بڑی غیر قانونی تعمیرات متعلقہ اداروں کی نظروں سے کیسے اوجھل رہیں؟
انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی خلاف ورزیاں سرکاری اہلکاروں کی ممکنہ ملی بھگت یا غفلت کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عمارت کے مالک، کنسلٹنٹ، ٹھیکیدار اور اگر کوئی سرکاری افسر ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

آٹھ ایس بی سی اے افسران معطل

واقعے کے بعد کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آٹھ افسران کو معطل کردیا۔ معطل ہونے والوں میں چنیسر ٹاؤن کے ڈائریکٹر، متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ دار پائے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تین افراد جاں بحق، 14 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت گرنے کے نتیجے میں تین افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں جبکہ 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے وقت عمارت میں متعدد مزدور کام کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے امدادی اداروں کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

کراچی کی دیگر عمارتوں کا بھی معائنہ کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ حادثے کے مقام کے آس پاس موجود عمارتوں کا فوری معائنہ کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی ہوسکے۔
انہوں نے انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے اور ذمہ دار افراد کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ادھر کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے مختلف بلاکس میں زیرِ تعمیر 12 عمارتوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی حادثے کا شکار، مصر میں 31 ہلاکتیں، 21 افراد زخمی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین