ٹرمپ کی ایرانی حکام سے جلد ملاقات کی خواہش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے فوری ملاقات کے انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی و ایرانی تعلقات کے حالیہ تناؤ کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس سے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی کی توقع کی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کا انکشاف
امریکی نشریاتی اداروں نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران سے تعلقات میں بہتری کے لیے براہ راست بات چیت کے خواہاں ہیں، اور اسی سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری ملاقات کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔ اس سے قبل ایک اور امریکی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
کینیڈا کا دورہ مختصر، سچویشن روم میں اجلاس
رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنا کینیڈا کا دورہ مختصر کر دیا ہے تاکہ وہ وائٹ ہاؤس کے سیچوئیشن روم میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کر سکیں، جس میں ایران سے متعلق ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایران پر دباؤ اور جوہری معاہدہ
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے نیا جوہری معاہدہ نہ کیا تو “کچھ ضرور ہوگا”، جسے تجزیہ کار ایران پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی قرار دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
ایران میں پھنسے 216 طلبا سمیت 700 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے