ایران اسرائیل کشیدگی
ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 700 سے زائد پاکستانی تفتان بارڈر کے راستے پاکستان واپس آ چکے ہیں جن میں 216 طلبا بھی شامل ہیں۔
ایک ہی روز میں 374 پاکستانیوں کی واپسی
پیر کے روز 374 سے زائد پاکستانی شہریوں کو بسوں کے ذریعے تفتان بارڈر کے راستے وطن واپس لایا گیا۔ حکام کے مطابق ان افراد میں زائرین، طلبا، تاجر اور عام مسافر شامل تھے۔ ان کی نقل و حمل کے لیے 9 خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا۔
طلبا اور دیگر شہریوں کی آمد
امیگریشن حکام نے تصدیق کی کہ ایران سے 160 پاکستانی شہریوں کے علاوہ ایران میں زیر تعلیم 214 پاکستانی طلبا کی 5 بسیں بھی بارڈر کراس کر کے پاکستان میں داخل ہو چکی ہیں۔ ان سب کو مناسب سیکیورٹی اور امیگریشن سہولت کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
سیکیورٹی انتظامات اور امیگریشن صورتحال
حکام کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے موقع پر تفتان بارڈر پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس وقت پاکستان سے ایران جانے والے شہریوں کی امیگریشن عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، صرف ایران سے پاکستان واپس آنے والوں کو اجازت دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
ایران-اسرائیل کشیدگی کے باعث پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ رک گئی