لاہور مین ہول حادثہ: جاں بحق ماں بیٹی کی نمازِ جنازہ آج، میتیں آبائی گاؤں پہنچ گئیں پاک افغان سرحد کی بندش سے پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا بھاری نقصان اڈیالہ جیل کا قیدی سزا مکمل کیے بغیر رہا نہیں ہوگا، فیصل کریم کنڈی بھاٹی گیٹ واقعہ: وزیراطلاعات پنجاب نے متاثرہ خاندان سے معافی مانگ لی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پی ٹی آئی کا کارکن صرف بانی کے حکم پر ہی سڑکوں پر آئے گا

PTI supporters gathering for protest following Imran Khan's call

ایکسپریس ایڈیٹر ایاز خان کا بیان

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن نکلے گا تو وہ عمران خان کے کہنے پر ہی نکلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غالباً یہی سوچ ہے جو پیٹرن انچیف خود کو قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ “اب میں کال دوں گا اور میں لیڈ کروں گا اس احتجاج کو”۔ اس لیے کارکنوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ عمران خان صاحب کے کہنے پر ہی وہ احتجاج میں شامل ہوں۔

عدالتی فیصلوں کی سیاست زدہ نوعیت

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘ایکسپرٹس’ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز خان نے کہا کہ جو ہائپ بنی ہوئی تھی کہ پانچ جون کو رہائی ہو جائے گی، وہ اب ختم ہو گئی ہے۔ چونکہ یہ کیس سیاسی نوعیت کے ہیں، ان کا فیصلہ عدالتوں سے نہیں بلکہ کہیں اور ہونا ہے۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا موقف

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ پی ٹی آئی بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، روزانہ کہتے ہیں کہ میں صرف آپ سے بات کروں گا، پھر کہتے ہیں کہ آپ جنگل کے بادشاہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی مختلف القابات دیے۔ اسی دوران مارنگ بلوچ کا ذکر آیا، جنہیں فوج نے “فتنہ الہندوستان” قرار دیا ہے، اور کہا کہ اس تحریک میں ان سے بھی مدد لینی ہے۔

تجزیہ کار خالد قیوم کی رائے

خالد قیوم نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا پی ٹی آئی بانی قانونی راستہ اختیار کرے گی یا سیاسی سوچ کے تحت معاملات کو طے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جو مقدمات ہیں وہ سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کا فیصلہ سیاسی سطح پر ہوگا۔

تجزیہ کار شکیل انجم کا تجزیہ

شکیل انجم نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کا مسئلہ ہے، ایک شعر کا مصرع ہے کہ “صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں”۔ جب خان صاحب کی بات چیت ہونے لگتی ہے تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ اگر وہ اس طریقے سے باہر آئیں گے تو ان کی مقبولیت ختم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں

اڑان پاکستان منصوبوں کی تفصیل جاری، 17 کھرب کا تخمینہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین