خودکشی کا ڈراما رچا کر غائب ہونے والا ملزم 42 دن بعد پکڑا گیا اپاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں نمایاں اضافہ، 4 ماہ میں شرح 157 فیصد رہی آصف مرچنٹ کو امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے کیس میں 330 ماہ قید خلیجی ممالک کے ہنگامی طبی منصوبے کو سعودی کابینہ نے منظور کر لیا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ٹینڈر کا جھانسہ دے کر کمپنی ڈائریکٹر سے 86 لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے

malaysia-fake-tender-fraud-company-director

ملائیشیا میں جعلی سرکاری ٹینڈر کے نام پر آن لائن فراڈ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں جعل سازوں نے ایک کمپنی ڈائریکٹر کو سرکاری ادارے میں سامان فراہم کرنےکا ٹھیکہ دلوانے کا جھانسہ دے کر 86 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ کمپنی ڈائریکٹر کو ایک ووکیشنل کالج میں اسٹین لیس اسٹیل کی کینٹین کرسیاں فراہم کرنے کا ٹینڈر دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ملزم نے خود کو کالج کا اہلکار ظاہر کیا اور متاثرہ شخص کا رابطہ مبینہ سپلائر سے کرایا۔

سرکاری اہلکار بن کر ٹینڈر کی پیشکش

پولیس حکام کے مطابق 23 نومبر کو ایک شخص نے کمپنی ڈائریکٹر سے رابطہ کیا اور خود کو ووکیشنل کالج کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ٹینڈر حاصل کرنے کی پیشکش کی۔
ملزم نے متاثرہ شخص کو بتایا کہ کالج کو کینٹین کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کی کرسیاں درکار ہیں اور اس مقصد کے لیے سپلائر سے رابطہ کرایا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شخص نے اس پیشکش کو حقیقی سرکاری ٹھیکہ سمجھ کر قبول کرلیا۔

تین اقساط میں رقم منتقل کرائی گئی

رپورٹس کے مطابق متاثرہ کمپنی ڈائریکٹر نے ٹینڈر کی ضمانتی رقم کے نام پر 24 اور 25 نومبر کو تین اقساط میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار 700 ملائیشین رنگٹ منتقل کیے۔
پاکستانی کرنسی میں اس رقم کی مالیت تقریباً 86 لاکھ 42 ہزار 848 روپے بنتی ہے۔ رقم ہائیلوس ٹریڈنگ نامی ادارے کو منتقل کی گئی تھی۔

کالج سے تصدیق پر فراڈ کا انکشاف

رقم منتقل کرنے کے بعد متاثرہ شخص نے متعلقہ کالج سے ٹینڈر کی تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ جس شخص نے خود کو کالج کا اہلکار ظاہر کیا تھا، اس نام کا کوئی شخص ادارے میں ملازم ہی نہیں تھا۔
اس انکشاف کے بعد متاثرہ کمپنی ڈائریکٹر کو دھوکا دہی کا احساس ہوا اور انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

پولیس کی تحقیقات شروع

پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ رقم کس کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی اور اس فراڈ میں کون کون ملوث ہے
مزید پڑھیں
خلا میں پاکستانی کھانوں کی خوشبو، خلا نورد کیلئے 100 سے زائد ڈشز تیار

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین