علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، 2 ہلاک سولر پاور کے فروغ نے پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سے بچا لیا ساٹھ سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے گرانے والے ایم ایم عالم کی آج 13ویں برسی ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر کا بیان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ڈنگہ، گجرات میں کھیتوں پر مشتبہ ڈرون گرنے کی اطلاع

Drone crash in Gujarat, Pakistan responds to India's attack, shooting down enemy aircraft

ڈرون حادثہ: گجرات کے کھیتوں میں ملبہ گرا

پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ملبہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات کا عمل جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ ڈرون کیسے گرا اور اس کا مقصد کیا تھا۔

عینی شاہدین کی گواہی

عینی شاہدین کے مطابق، وہ ہوٹل میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک دھماکا سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی نظر آئی اور کچھ چیز نیچے گرتی ہوئی دکھائی دی۔ ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ڈرون یا کسی ڈیوائس کے ٹکڑے نظر آئے، جو پھٹ چکے تھے۔

کوئی جانی نقصان نہیں

اب تک کی تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرون کے ملبے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی معمولی حادثہ نہیں تھا بلکہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں فضائی روٹ بند کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیاں

اسی دوران، بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، اور باغ سمیت مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں بزدلانہ حملے کیے۔ ان حملوں میں دو مساجد شہید ہوئیں اور 31 پاکستانی شہید جبکہ 51 زخمی ہوئے۔

پاکستان کا بھرپور جواب

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے اس حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کی ایئر فورس نے بھارتی جارحیت کا فوری جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیارے، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارہ اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

مزید پڑھیں
مودی کو لینے کے دینے پڑ گئے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس
Portrait of Ali Larijani
خبریں

شہید علی لاریجانی کون تھے؟

شہید علی لاریجانی کون تھے؟ شہید علی لاریجانی ایران کے ممتاز سیاسی رہنما اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری تھے۔ وہ طویل عرصے تک ایران

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین