سزائیں منظور، مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یاسمین راشد پی ٹی آئی قیادت پر بیرونِ ملک ہارڈ کور کارکنوں کا دباؤ بڑھنے لگا گنڈا پور حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، اختیار ولی خان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بھارت نے ایک بار پھر پانی روک کر آبی جارحیت کا آغاز کر دیا

India blocks Chenab River flow from Baglihar Dam to Pakistan

بگلیہار ڈیم کے ذریعے دریائے چناب کا پانی روک دیا گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ایک بار پھر آبی سطح پر شدت اختیار کرگئی ہے، جب بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے دریائے چناب کا پانی روکنا شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کو پاکستان نے آبی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

دریائے چناب کے بہاؤ میں خطرناک کمی

محکمہ انہار کے مطابق، کل ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 87 ہزار کیوسک تھی، جو اب گھٹ کر صرف 10 ہزار 800 کیوسک رہ گئی ہے۔ پانی کے بہاؤ میں یہ اچانک اور شدید کمی زرعی سرگرمیوں اور پینے کے پانی کی فراہمی پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

بگلیہار اور کشن گنگا ڈیم کی تفصیلات

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کے رامبن علاقے میں واقع بگلیہار ڈیم میں 3 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے، جو بھارت کو دریائے چناب کے قدرتی بہاؤ کو روکنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگلا قدم شمالی مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں پانی روکنے کا ہے، جس کی گنجائش 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ یہ اقدام دریائے جہلم کے بہاؤ کو متاثر کر سکتا ہے، جس کا براہ راست اثر آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر علاقوں پر پڑ سکتا ہے۔

بغیر اطلاع دیے پانی چھوڑنے کا عمل

اس سے قبل 26 اپریل کو بھارت نے بغیر اطلاع دیے دریائے جہلم میں بڑا سیلابی ریلا چھوڑا، جس سے چکوٹھی کے مقام پر پانی کی سطح اچانک 15 فٹ بلند ہو گئی۔ یہ اقدام نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی تھا بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بھی بن سکتا تھا۔

سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پاکستان کا ردعمل

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیقات کے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں

اگر جارحیت کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین