میٹھے مشروبات پر نیا شوگر ٹیکس
برطانوی حکومت نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے موٹاپے سے نمٹنے کے لیے میٹھے مشروبات پر نیا شوگر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے مطابق بچوں اور غریب طبقے میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے، جسے روکنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔
چینی کی حد میں نئی تبدیلی
نئی حکومتی پالیسی کے مطابق 100 ملی لیٹر ڈرنک میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے 4.5 گرام کر دی گئی ہے۔ جو ڈرنکس اس حد سے زیادہ چینی رکھیں گی، ان پر اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی طرف لانا ہے۔
وزیر صحت کا مؤقف
برطانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کر دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹاپے کے باعث حکومت کو ہر سال اربوں پاؤنڈ کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔
کن مصنوعات پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے اور بازار سے ملنے والے اوپن کپ ڈرنکس پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ نیا شوگر ٹیکس یکم جنوری 2028 سے نافذ العمل ہوگا۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی: اگر معلوم ہوتا مینڈیٹ نہیں مانا جائے گا تو انتخابی میدان میں نہ اترتے










