سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کےچپس پر پابندی
متحدہ عرب امارات میں صحت مند غذائیت کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کے چپس جیسے غیر صحت مند کھانوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسکولوں میں نئے ضوابط
یو اے ای کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ الرجی پیدا کرنے والے نٹس، مصنوعی رنگ، اور زیادہ شوگر والے کھانے اسکولوں میں بچوں کو فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ میں صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینا اور بچوں کو غیر ضروری کیمیکلز اور زیادہ شوگر سے بچانا ہے۔
والدین اور اسکول انتظامیہ کے لیے ہدایات
محکمہ تعلیم نے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کو صحت مند ناشتہ فراہم کریں، جس میں تازہ پھل، کم چکنائی والا دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں شامل ہوں۔ اسکول انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ طلبہ کے لنچ باکسز کی چیکنگ کریں تاکہ غیر صحت مند اشیاء اسکول میں نہ لائی جائیں۔
صحت مند طرز زندگی کی اہمیت
ماہرین کے مطابق بچوں کے لیے صحتمند غذائیں ان کی نشوونما، توجہ اور تعلیمی کارکردگی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ یو اے ای کا یہ اقدام ایک مثالی قدم ہے جو دیگر ممالک کے لیے بھی مشعل راہ ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
پاکستان جاپان نہ بن سکا، بنگلادیش اور بھارت آگے نکل گئے: احسن اقبال










