لیاقت شہید کی خدمات کا اعتراف، ستارہ شجاعت، والدہ نے ایوارڈ وصول کیا دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان پر 81 ہزار ارب کے قرضے، ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقروض

Pakistan national debt and per capita debt overview

پاکستان پر 81 ہزار ارب کے قرضے

پاکستان کا مجموعی قرضہ اب 81 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ یہ معلومات سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں سامنے آئیں، جہاں آئی ایم ایف سمیت بیرونی اور مقامی قرضوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مجموعی قرضے کی تفصیل

اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق: بیرونی قرضہ  26 ہزار ارب روپے مقامی قرضہ 55 ہزار ارب روپے حکام نے بتایا۔ کہ یہ قرضہ ملک کی 25 کروڑ کی آبادی کے حساب سے ہر شہری کے لیے بھاری بوجھ بن چکا ہے۔

ہر پاکستانی پر قرضے کا اثر

فی کس قرضہ 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے۔ کہ ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ ملک کی بڑھتی ہوئی معیشتی مشکلات اور قرضوں کی اس سطح سے عوام اور ترقیاتی منصوبوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سینیٹ کمیٹی کی سفارشات

قرضوں کے انتظام اور کمی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ بیرونی قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا۔ مقامی قرضوں میں شفافیت اور موثر مالیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بنانا۔

مزید پڑھیں
غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مر جائے گا، سعد رفیق

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین