امریکی صدر کا اہم بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو سراہا ہے۔ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنا ایک بڑی کامیابی تھی۔
ممکنہ جنگ اور تباہ شدہ طیاروں کا ذکر
صدر ٹرمپ کے مطابق وہ اب تک دنیا میں 8 بڑی جنگیں روک چکے ہیں اور پاکستان بھارت تنازع بھی انہی میں شامل تھا۔ ٹرمپ نے اس واقعے میں طیاروں کی تباہی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔
پاکستانی قیادت کی تعریف
ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک باوقار اور قابلِ احترام شخصیت ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امن کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ٹرمپ کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں جانیں بچیں اور خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی۔
امریکی بحری طاقت میں اضافہ
پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے اور 15 جدید آبدوزیں تیار کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کے مطابق امریکی بحریہ کو دنیا کی سب سے مضبوط فورس بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس قانون پر شدید ردعمل—جاتی امرا خالی کرانے کی دھمکی











