پی ٹی آئی کے بیانیے کی تردید
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے۔ کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کی جانب سے جو بیانیہ بنایا جا رہا تھا۔ وہ جیل رپورٹ کے بعد غلط ثابت ہوگیا ہے۔
جیل انتظامیہ کا مؤقف درست
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا۔ کہ عمران خان کی صحت اور زندگی سے متعلق جیل انتظامیہ کا مؤقف سچ نکلا۔ ان کے مطابق حکومت کا فیصلہ تھا کہ ملاقاتیں جیل انتظامیہ کے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوں گی۔
عظمیٰ خان کی ملاقات کے بعد بیانیہ بدل گیا
عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غصے میں ہیں اور انہیں کمیونی کیشن کی سہولت نہ ہونے کی شکایت ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا۔ کہ محدود رابطے کی وجہ سے انہیں قانونی معاملات اور دیگر اہم امور کے بارے میں بروقت آگاہی نہیں مل پاتی، جس سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔
حکومت اور جیل انتظامیہ پر اعتماد
طلال چوہدری کے مطابق یہ بات واضح ہوگئی۔ کہ ڈکٹیشن پر کوئی کام نہیں ہوگا اور تمام امور جیل قوانین کے مطابق ہی انجام پائیں گے۔
مزید پڑھیں
امریکا شدید سردی کی لپیٹ میں، پروازیں معطل، حادثات میں اضافہ











