سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم، گیس بھی بلاتعطل جاری پابندیاں ناکام، ایمان غالب؛ مسجد اقصیٰ میں تراویح کے لیے سمندر امڈ آیا عمران خان کی آنکھ کا معاملہ سنجیدہ، اس پر سیاست نہیں ہو رہی: بیرسٹر گوہر شہباز شریف اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ، امن و استحکام پر ملکر کام کرنے پراتفاق
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

شہباز شریف اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ، امن و استحکام پر ملکر کام کرنے پراتفاق

Shehbaz Sharif and Qatar Emir Tamim bin Hamad during diplomatic engagement

علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رمضان المبارک کی مبارکباد

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ماہِ رمضان کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں
عمران خان کی آنکھ کا معاملہ سنجیدہ، اس پر سیاست نہیں ہو رہی: بیرسٹر گوہر

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین