شبِ برات کی روحانی فضیلت
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جہاں لوگ رات بھر نوافل، قرآن خوانی اور ذکر و اذکار میں مصروف رہے۔
عبادات اور اجتماعی دعائیں
اس بابرکت رات میں ملک و قوم کی سلامتی، عالمِ اسلام کی سربلندی، کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی۔
قبرستانوں میں خصوصی انتظامات
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی رات گئے قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں لگے مختلف فلاحی اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
علما کی آراء اور شبِ برات کی اہمیت
علمائے کرام کے مطابق شعبان کی پندرہویں رات بے شمار فضائل کی حامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کے سال بھر کے رزق، زندگی اور موت کے فیصلے لکھے جاتے ہیں۔ اس رات کی عبادت اللہ کے قریب ہونے کا خاص موقع فراہم کرتی ہے اور اس کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
ایپسٹین اسکینڈل:نئی دستاویزات کے بعد اینڈریو کو شاہی لاج سے نکال دیا گیا











