خواجہ سعد رفیق: عمران خان کی بینائی پر تشویشناک خبریں، ملاقات کی اجازت دی جائے ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پاکستان جاپان نہ بن سکا، بنگلادیش اور بھارت آگے نکل گئے: احسن اقبال متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور فرائز پر پابندی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایپسٹین اسکینڈل:نئی دستاویزات کے بعد اینڈریو کو شاہی لاج سے نکال دیا گیا

Prince Andrew removed from Royal Lodge after Epstein scandal documents

ایپسٹین اسکینڈل کی نئی پیش رفت

ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ان دستاویزات نے ایک بار پھر اس معاملے کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے اور شاہی خاندان کے لیے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکی سیاست میں بھی ہلچل

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور خاتون اول ہلیری کلنٹن ایپسٹین کیس پر کانگریس کے سامنے گواہی دینے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ اسی دوران امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے۔ کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن امریکا جا کر اس کیس میں گواہی دیں۔

برطانوی پولیس کی تحقیقات

برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کہ سابق ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کے لیے ایک اور لڑکی کو جہاز کے ذریعے برطانیہ لایا گیا تھا۔ اس پیش رفت نے کیس کی سنگینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ممکنہ قانونی کارروائی کے امکانات پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

شاہی خاندان میں تشویش

برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس نئی دستاویزات میں سامنے آنے والے الزامات پر شدید تشویش کا شکار ہیں۔ اینڈریو کو سینڈرنگھم بھیج دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ شاہی خاندان کی جانب سے معاملے کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔

سیاسی ردعمل اور مزید انکشافات

رپورٹس کے مطابق ایک ای میل میں اینڈریو نے ایپسٹین سے متعلق انتہائی متنازع بیان دیا تھا۔ جس کے بعد برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن کے خلاف بھی مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مینڈلسن نے دارالامرا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جس سے اس اسکینڈل کے سیاسی اثرات بھی واضح ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید کی سزا ہوگی: مریم نواز

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین