سعودی کمپنی کا پاکستان میں مصنوعی ذہانت کا مرکز قائم کرنے کا اعلان
پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب کی معروف کمپنی جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ نے پاکستان میں ’’گو اے آئی حب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ترقی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی ایک بڑی مثال ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور وزیرِ آئی ٹی کا تعاون
یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے شروع کیا گیا۔ جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل ڈھانچے، اعداد و شمار کے مراکز، اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ وزیرِ آئی ٹی اور جی او ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان ملاقات کے دوران مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سیکیورٹی، اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
گو اے آئی حب کا باضابطہ افتتاح اسی ماہ
سعودی کمپنی نے اعلان کیا۔ کہ گو اے آئی حب کا باضابطہ افتتاح اسی ماہ کیا جائے گا۔ یہ مرکز پاکستان میں علم کی منتقلی، صلاحیتوں کے فروغ، اور ڈیجیٹل مسائل کے حل میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کا تکنیکی تعاون میں نیا باب
دونوں ممالک نے ڈیٹا مراکز، ڈیجیٹل نظاموں، اور تکنیکی تربیت میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت اور ڈیجیٹل وژن 2025ء کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
جرمن کمپنی کا پاکستان میں بڑی صنعتی فیکٹری قائم کرنے کا اعلان