پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر یومِ مئی پر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

افغان طالبان ڈپٹی ترجمان کا بیان ہولناک کارروائیاں چھپانے کی کوشش: وزارتِ اطلاعات

Bajaur attack statement rejected by information ministry

افغان طالبان ڈپٹی ترجمان کا بیان مسترد

اسلام آباد میں وزارت اطلاعات نے افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ یہ اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق ایسے بیانات حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا۔ کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی پر قائم ہے۔ کسی بھی قسم کی گمراہ کن مہم کو قبول نہیں کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا۔ کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے۔ کہ وہ ایسے معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دے۔

باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں چار بے گناہ شہری شہید جبکہ پانچ سال کا بچہ شدید زخمی ہوا۔

کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے۔ کہ پاکستان کی مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہوتی ہیں اور شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

جھوٹے دعوؤں کی تردید

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان افغان طالبان حکومت کی مصنوعی طریقوں سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا۔ ان کا کہنا ہے۔ کہ طالبان کے سرکاری چینلز کے جھوٹے دعوے انہیں اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں
اسرائیلی صدر کمزور، نیتن یاہو نہ ہوتے تو اسرائیل کا وجود نہ ہوتا: ٹرمپ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین