اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پنجاب میں سکھ برادری کیلئے ہیلمٹ کی پابندی ختم ،وزیراعلیٰ پنجاب کااہم فیصلہ

Punjab government exempts Sikh community from mandatory motorcycle helmet rule

سکھ برادری کو ہیلمٹ قانون سے استثنیٰ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ اعلان کے مطابق سکھ شہری پگڑی پہننے کے باعث ہیلمٹ لازمی قانون سے آزاد ہوں گے۔ کیونکہ پگڑی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اقلیتی کارڈ کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا اور اعلان کیا کہ اقلیتی کارڈز کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد حکومتی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کی یقین دہانی

خطاب میں کہا گیا۔ کہ پنجاب حکومت اقلیت دوست پالیسی پر گامزن ہے۔ اگر کسی نے اقلیتوں کو نقصان پہنچانے یا ان کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی تو ریاست پوری قوت سے ایکشن لے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا۔ کہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور یہی اصل کامیابی کی علامت ہے۔

کرسمس تقریبات اور دیگر اقدامات

کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب سے خطاب میں مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اور شہر بھر میں کرسمس سجاوٹ، سینٹا کلاز، کرسمس ٹری اور خوشی کے انتظامات کی تعریف کی گئی۔ ساتھ ہی پنجاب بھر میں اقلیتی برادری کے قبرستانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
مزید پڑھیں
یو اے ای صدر آج پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے، اسلام آباد میں عام تعطیل

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین