بیوٹیفکیشن پلان پر اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہر ضلع، تحصیل اور شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بیوٹیفکیشن اسکیموں کی تکمیل کے لیے فروری سے مئی تک کے اہداف مقرر کیے گئے۔
بیوٹیفکیشن اسکیموں کی تفصیلات
پنجاب کے 39 اضلاع میں 132 بیوٹیفکیشن اسکیمیں مکمل کی جائیں گی جن کی مجموعی لاگت 16 ارب 90 کروڑ روپے ہے۔ 97 اسکیموں کے ورک آرڈر جاری اور 88 پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔ لاہور میں 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالا میں 12 بیوٹیفکیشن پراجیکٹس موجود ہیں راولپنڈی میں 17، فیصل آباد میں 13، ملتان میں 8 اور ساہیوال میں 24 پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں۔
شہری سہولیات اور نگرانی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ کھلے مین ہول، گندگی کے ڈھیر، ٹوٹی گرین بیلٹس اور خراب پینٹ پر فوری کارروائی کی جائے۔ ہر شہر کے ہر کونے کو صاف اور خوبصورت بنایا جائے گا، اور تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز ذمہ دار ہوں گے۔
گرین بیلٹس کا اہم مقصد
یہ منصوبہ نہ صرف شہری ماحول کو خوبصورت بنائے گا بلکہ ماحولیاتی بہتری، شہری راحت اور عوامی خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں
ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ، پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کر لیں











