اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

انڈر 19 ایشیا کپ جیت کر قومی ٹیم وطن واپس، ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

Pakistan U19 cricket team receives grand welcome after winning Asia Cup

قومی ٹیم وطن واپس

بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد ائیرپورٹ پر قومی ہیروز کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا گیا۔ شہری بڑی تعداد میں رات گئے تک ائیرپورٹ پہنچے اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔

ائیرپورٹ پر شاندار استقبال، جذباتی مناظر

ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالے گئے، جبکہ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ فضاپاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونجتی رہی۔ پی سی بی حکام بھی ٹیم کے استقبال کے لیے موجود رہے اور کھلاڑیوں کو وی آئی پی پروٹوکول میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم سے ملاقات، بھرپور حوصلہ افزائی متوقع

وزیراعظم شہباز شریف آج قومی ہیروز سے ملاقات کریں گے جہاں فاتح نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا جائے گا اور انہیں خصوصی مبارکباد دی جائے گی۔ اس تاریخی کامیابی نے قوم کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔

بھارت کے خلاف تاریخی فتح — میچ کی جھلک

پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 347 رنز اسکور کیے، جبکہ بھارت کی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں
اپوزیشن حکومت سے مذاکرات پر آمادہ، نیا چیف الیکشن کمشنر کیوں ضروری قرار؟

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین