تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جمعہ کو نئے نرخ مقرر کیے جائیں گے: وزیرِ اعظم ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی امریکی خاتونِ اول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

راس تنورہ پورٹ بند، پاکستان کا سعودی پورٹ سے تیل لینے کا فیصلہ

Saudi oil port tanker loading crude oil

راس تنورہ پورٹ بند

پاکستان نے راس تنورہ بندرگاہ کی بندش کے بعد بحیرہ احمر میں واقع سعودی بندرگاہ سے تیل حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں پر فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ریفائنریز کی نئی حکمت عملی

صنعتی ذرائع کے مطابق ملکی ریفائنریز زیادہ تیل نکالنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر رہی ہیں۔ توانائی کی بچت کے لیے اداروں میں گھر سے کام کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مہنگی گیس کے باعث متبادل ذرائع پر غور

ذرائع کا کہنا ہے۔ کہ دیگر ممالک سے درآمد کی جانے والی مائع گیس کافی مہنگی پڑ رہی ہے۔ اسی وجہ سے بند کنوؤں سے دوبارہ پیداوار شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سنگاپور سے پیٹرول خریدنے کی تجویز

توانائی کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے سنگاپور سے خریداری کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ایندھن کی قلت سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں
سات اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، پانچ سو سے زائد میزائل داغے: ایران

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین