عوام کے لیے خوشخبری: 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم پشاور زلمی کی فائنل تک رسائی میری وجہ سے نہیں، ٹیم کی مشترکہ محنت ہے: بابر اعظم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ

Iranian missile and drone attack on Tel Aviv city۔ missile attack Tel Aviv

ایران کا تل ابیب حملہ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے، تاہم جانی یا مالی نقصان کا ابھی درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

تل ابیب کی فضائی صورتحال پر پابندی

حملے کے دوران تل ابیب کے فضائی نگرانی کیمرے کو نیچے کردیا گیا۔ تاکہ میزائلوں کی پرواز کو عوام نہ دیکھ سکیں۔ حملے کے وقت شہر میں سائرن بھی نہیں بجائے گئے، جس سے شہریوں میں خوف کی کیفیت بڑھی۔

امریکی طیارہ بردار جہاز بھی نشانہ

ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن پر بھی حملہ کیا۔ روسی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد امریکی جہاز خلیج سے دور ہٹا دیا گیا۔

بحرین میں بھی ڈرون حملے

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے دو ہوٹل اور رہائشی عمارتیں بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں
راس تنورہ پورٹ بند، پاکستان کا سعودی پورٹ سے تیل لینے کا فیصلہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین