تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جمعہ کو نئے نرخ مقرر کیے جائیں گے: وزیرِ اعظم ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی امریکی خاتونِ اول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سات اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، پانچ سو سے زائد میزائل داغے: ایران

Iran air defense system shooting down drones

ایران کا بڑا دعویٰ

تہران میں ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے سات اسرائیلی ڈرون مار گرائے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جنہیں فوری طور پر نشانہ بنایا گیا۔

جنگ کے دوران میزائل اور ڈرون حملے

ایرانی فوج کے مطابق جاری کشیدگی کے دوران اب تک پانچ سو سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دو ہزار سے زیادہ ڈرون بھی مختلف اہداف کی طرف روانہ کیے گئے۔

میزائل حملوں کے اہداف

فوجی حکام کا کہنا ہے۔ کہ داغے گئے میزائلوں میں سے تقریباً ساٹھ فیصد امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔ جبکہ چالیس فیصد میزائل اسرائیلی علاقوں کی جانب داغے گئے۔

ایرانی صدر کا قوم سے خطاب

دوسری جانب ایرانی صدر نے جنگی صورتحال کے دوران قوم سے خطاب کرتے ہوئے۔ کردستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

علیحدگی پسند عناصر کے خلاف ہدایت

ایرانی صدر نے گورنرز اور مسلح افواج کو ہدایت دی کہ ملک میں کسی بھی علیحدگی پسند تحریک کو سختی سے روکا جائے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں
ایران کی فضائی و بحری قوت ختم کر دی، ایران کو پہلے نشانہ بنانا چاہتے ہیں: ٹرمپ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین