کوہاٹ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دی اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
ملکی توانائی خودکفالت کی جانب اہم قدم
پیٹرولیم ڈویژن کے امور سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا۔ کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش اور دریافت کو قومی ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیے۔ تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔
سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت
وزیراعظم نے تیل و گیس کی سپلائی چین کو درآمد سے لے کر صارفین تک مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ اس اقدام سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔
دریافت کے نمایاں نتائج
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق روزانہ چار ہزار ایک سو بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔ جبکہ کنویں سے روزانہ تقریباً دس اعشاریہ پانچ ملین معیاری کیوبک فٹ گیس بھی دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے بتایا کہ اس دریافت کے لیے زمین میں پانچ ہزار ایک سو ستر میٹر تک کھدائی کی گئی۔ منصوبے میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں۔
مزید پڑھیں
آئینی ترامیم پر اعتراضات بے وزن، ناقدین بتائیں غلطی کہاں ہے؟ اعظم نذیر تارڑ











