اللہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، احسن اقبال کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، کاروبار اور تعلیم متاثر
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

آئینی ترامیم پر اعتراضات بے وزن، ناقدین بتائیں غلطی کہاں ہے؟ اعظم نذیر تارڑ

Azam Nazeer Tarar responds to criticism on constitutional amendments

آئینی ترامیم پر بے بنیاد تنقید

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے۔ کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم پر تنقید تو کی جا رہی ہے۔ مگر یہ نہیں بتایا جا رہا۔ کہ ان ترامیم میں غلطی کہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ اگر کسی کو اعتراض ہے۔ تو وہ صرف شور مچانے کے بجائے واضح طور پر قانونی خامی بتائے۔

پنجاب میں پراپرٹی قانون سے متعلق معاملہ جلد حل ہوگا

راولپنڈی میں وکلا کے نئے چیمبرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا۔ کہ پنجاب میں پراپرٹی قوانین پر جو اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہ بھی جلد حل ہو جائیں گے۔ ان کے مطابق کچھ لوگ اس معاملے پر سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ لیکن انہیں آخرکار شرمندگی ہی اٹھانا پڑے گی۔

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے لیے مالی معاونت

اعظم نذیر تارڑ  نے تقریب میں اعلان کیا۔ کہ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں تین کروڑ بیس لاکھ روپے منتقل کیے جائیں گے۔ یہ رقم ان چونسٹھ وکلا کو دی جائے گی۔ جن کے چیمبرز کو نقصان پہنچا۔

وکلا برادری کا اعتماد

وکیل رہنما احسن بھون نے کہا۔ کہ اعظم نذیر تارڑ واحد وزیر قانون ہیں۔ جو خود وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور وکلا کے مسائل کو حقیقی طور پر سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں
پاکستان سے کشیدگی اور امریکا سے تجارتی جنگ – بھارت 2025 میں بحرانوں کی زد میں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین