سندھ حکومت کی ایڈوائزری
کراچی: بھارت میں نپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نپاہ وائرس کے حوالے سے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام حکام کو ایڈوائزری کے مطابق فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسپتالوں اور طبی اہلکاروں کو الرٹ
ایڈوائزری میں تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوامی آگاہی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
نپاہ وائرس کیا ہے؟
نپاہ وائرس ایک جان لیوا زونوٹک بیماری ہے۔ جو جانور سے انسان میں منتقل ہو سکتی ہے۔ اس کی ابتدائی علامات میں: بخار سر درد کھانسی جسم درد الٹی۔
احتیاطی تدابیر
طبی ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے۔ کہ تازہ پھل اور خوراک استعمال کریں کئی گھنٹے پرانی یا کٹی ہوئی۔ سبزیاں اور پھل نہ کھائیں کھانے پینے کی اشیا اچھی طرح دھو کر استعمال کریں نپاہ وائرس شدید سانس کی بیماری اور دماغی سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا حفاظتی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
مزید پڑھیں
ڈومز ڈے کلاک کا نیا وقت جاری، دنیا اب تباہی سے کتنی دور؟











