مختلف شہروں میں نئے سال کا شاندار استقبال
نئے سال 2026 کا آغاز ملک بھر میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا۔ جیسے ہی گھڑی نے رات 12 بجے کا وقت بتایا، بڑے شہروں میں آسمان رنگا رنگ آتش بازی سے جگمگا اٹھا اور شہری خوشی سے جھوم اٹھے۔
کراچی میں شان دار تقریبات اور میوزیکل نائٹ
کراچی میں گورنر ہاؤس میں سال نو کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جبکہ باغ ابنِ قاسم میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں علاقائی موسیقی اور شاندار آتش بازی نے جشن کو یادگار بنا دیا۔
اسلام آباد میں رنگوں کی بارش—بارش کے باوجود شہریوں کا جوش برقرار
اسلام آباد میں شہری گھروں سے نکل آئے اور ایکسپریس وے پر واقع امارات ڈاؤن ٹاؤن بلڈنگ سے شان دار آتش بازی نے ماحول کو خوشیوں سے بھر دیا۔ بارش اور سرد موسم کے باوجود عوام کی بڑی تعداد جشن میں شریک رہی۔
لاہور میں لبرٹی چوک پر آتش بازی
لاہور میں بھی سال نو کے جشن کے موقع پر لبرٹی چوک پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک رہی جبکہ پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری موجود رہی۔
مزید پڑھیں
نئے سال پر یو اے ای میں پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 22 روپے فی لیٹر سستا











