اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ملتان میں سیلابی دباؤ، اگلے دو دن مشکل قرار: ڈی جی پی ڈی ایم اے

PDMA DG Irfan Ali Kathia warning about flood pressure in Multan

ملتان دباؤ میں، آئندہ 48 گھنٹے کٹھن ہوں گے

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملتان پچھلے 48 گھنٹوں سے دباؤ میں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دو دن بھی شہر کے لیے آسان نہیں ہوں گے۔

جیو نیوز پر گفتگو میں وارننگ

عرفان علی کاٹھیا نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ 4 ستمبر تک پنجند پر پانی اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا اور 6 ستمبر تک سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ تاہم، پنجاب میں شدید سیلابی صورت حال کے باعث پانی اپنی متوقع رفتار سے آگے نہیں بڑھ پایا۔

دریائے چناب میں سیلابی ریلا

محکمہ انہار کے مطابق، تریموں سے 5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا دو روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

شیر شاہ بند پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ

سیلابی صورتحال کے پیش نظر شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پانی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ مقامی آبادی کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں کو خالی کرنے کے اعلانات جاری ہیں۔

بیٹ کے علاقے مکمل زیرآب

ذرائع کے مطابق دریائے چناب کے بیٹ کے علاقے پہلے ہی پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث بریچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام مزید جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

حیدرآباد میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں تعطیل

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین