لیاقت شہید کی خدمات کا اعتراف، ستارہ شجاعت، والدہ نے ایوارڈ وصول کیا دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

دل ایک، آواز ایک: آج یومِ یکجہتی کشمیر، ملک بھر میں تقریبات

People celebrating Kashmir Solidarity Day in Pakistan

یومِ یکجہتی کشمیر کی اہمیت

کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

ملک بھر میں تقریبات اور سرگرمیاں

آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ جبکہ مظفرآباد میں صبح 9 اور 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے۔ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ جبکہ مختلف شہروں میں ریلیاں، سیمینارز اور خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔

صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا۔ کہ یہ دن کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا۔ کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

افواجِ پاکستان کا بھرپور اظہارِ یکجہتی

افواجِ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور گرفتاریاں ناقابلِ قبول ہیں ۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
والد کی صحت بگڑ رہی ہے، ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں،قاسم خان کا پیغام

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین