رجیم چینج کی کوشش پر ایران کی سخت وارننگ
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے اسلامی جمہوریہ میں رجیم تبدیل کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق کسی بھی بیرونی مداخلت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوجی عہدیدار کا بیان
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا کہ ایران اپنی حکومت گرانے کی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق ایسی کسی بھی کوشش کی صورت میں دشمن کے اہم اور حساس مراکز کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
دیمونا جوہری مرکز ممکنہ ہدف
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل کا دیمونا جوہری ری ایکٹر ممکنہ اہداف کی فہرست میں سرفہرست ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق تہران کے پاس ایسے مراکز تک پہنچنے اور انہیں نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
خودمختاری کے دفاع کا عزم
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ ملک اپنی خودمختاری اور نظام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
ایرانی قیادت کو ختم کر رہے ہیں، ایران پر حملے جاری رہیں گے: ٹرمپ کا اعلان










