وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دیدی ایم کیو ایم پاکستان کے وزرا اور اراکین اسمبلی کی سکیورٹی واپس، بڑا فیصلہ گل پلازہ سانحہ: ریسکیو کارروائی مکمل،عمارت کو لوہے کی شٹرنگ سے محفوظ انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی راہ میں آج پاکستان کا کڑا امتحان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت، سلال ڈیم کے دروازے بھی بند

India blocks Chenab and Jhelum rivers, escalates water aggression against Pakistan

بگلیہار اور سلال ڈیم کے دروازے بند

بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بگلیہار ڈیم کے بعد اب سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں جس سے دریائے چناب میں پانی کی آمد شدید متاثر ہو چکی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم، پاکستان کیلئے خطرہ بڑھ گیا

اتوار کو بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی کی روانی روک دی، جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ تیزی سے کم ہونا شروع ہو گیا۔ اب بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو دن کے اندر بھارت نے دریائے چناب میں 35 ہزار 600 کیوسک پانی کی روانی کو کم کر کے صرف 5 ہزار 300 کیوسک تک محدود کر دیا ہے۔

کشن گنگا سے بھی پانی روکنے کی تیاری، جہلم متاثر ہونے کا خدشہ

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کشن گنگا ڈیم سے بھی پانی روکنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے دریائے جہلم کا بہاؤ مزید متاثر ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل 26 اپریل کو بھارت نے بغیر اطلاع دیے دریائے جہلم میں ایک بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا تھا، جس سے چکوٹھی کے مقام پر پانی کی سطح اچانک 15 فٹ بلند ہو گئی تھی۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کا ردعمل

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزامات عائد کیے اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ یہ معاہدہ 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے طے پایا تھا، جس کے تحت دریاؤں کے پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کے یکطرفہ اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بوند پانی کے لیے بھی لڑنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں

نعیم حیدر: بانی پی ٹی آئی ملک کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین