بیماریوں کی قبل از وقت نشاندہی کی نئی راہیں
جدید دور میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) نے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔ اب ایسی موبائل ایپس متعارف ہو رہی ہیں جو بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی ممکنہ مسائل یا خطرات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
ذہنی صحت کے لیے Mood Capture
Mood Capture ایپ چہرے کے تاثرات کو مانیٹر کر کے ڈپریشن کے خطرے کی ابتدائی نشاندہی کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ ایپ تقریباً ۷۵ فیصد درستگی کے ساتھ ڈپریشن کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی پیش گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دل کی بیماریوں کی فوری جانچ: Circadian AI
صرف 7 سیکنڈ میں دل کی آوازوں کا تجزیہ کرنے والی یہ ایپ بےترتیب دھڑکن، ہارٹ فیلیئر اور والو کی خرابی جیسے امراض کی بروقت شناخت میں مدد فراہم کرتی ہے۔
جسمانی وزن اور میٹابولک خطرات کا تجزیہ
MyBVI ایپ دو تصاویر کے ذریعے جسمانی وزن اور میٹابولک خطرات جیسے ذیابیطس یا دل کے امراض کے امکانات کا اندازہ لگاتی ہے۔ یہ مستقبل کی بیماریوں کی نشاندہی کا جدید اور آسان طریقہ ہے۔
ڈیمنشیا اور دیگر امراض کے لیے جدید تشخیص
UCSF کی تیار کردہ Dementia App آواز اور بولنے کے انداز کا تجزیہ کرکے ڈیمنشیا کے ابتدائی آثار معلوم کر سکتی ہے، جبکہ Function Health MRI اسکینز سے۵۰۰ سے زائد بیماریوں کے ابتدائی شواہد تلاش کرتی ہے۔
گھر پر آسان اور درست ٹیسٹنگ
Healthy.io کی ایپ سمارٹ فون کیمرے کی مدد سے گردوں یا حمل سے متعلق پیچیدگیوں کے ابتدائی ٹیسٹ گھر پر فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ Kinsa Smart Thermometer قریبی علاقوں میں بیماری کے رجحانات کا تجزیہ کرتا ہے۔
عام بیماریوں کی تیز اور سادہ تشخیص
OralCam Easy ,Detect Disease اور Selfie-Based Assessments جیسی ایپس دل کی دھڑکن، آکسیجن لیول، ذہنی دباؤ اور منہ کی صحت کے مسائل کی فوری نشاندہی کر کے صحت مند طرز زندگی اپنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ٹیکنالوجی کا مستقبل اور صحت
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جدید ایپس اور AI پلیٹ فارمز کی بدولت صحت کے شعبے میں بروقت علاج اور روک تھام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیز نہ صرف مریضوں کے لیے سہولت پیدا کر رہی ہیں بلکہ بیماریوں کی شرح کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
نواز شریف کی مکمل مدت اقتدار میں حالات مختلف ہوتے: خواجہ آصف