جرمن کمپنی کے ایس بی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا بڑا فیصلہ
جرمنی کی معروف صنعتی اور انجینئرنگ کمپنی کے ایس بی نے پاکستان میں ایک بڑی صنعتی فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو پاکستان میں جرمنی کی اب تک کی سب سے بڑی براہِ راست سرمایہ کاری ثابت ہوگی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات اور صنعتی تعاون کا مظہر ہے۔
قیصر احمد شیخ: پاکستان 25 کروڑ آبادی کی بڑی مارکیٹ
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا۔ کہ پاکستان ایک 25 کروڑ آبادی پر مشتمل بڑی مارکیٹ ہے۔ جہاں سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے جرمن کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ جہاں کمپنیاں 10 سال تک تمام ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہیں۔ قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا۔ کہ پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج تاریخی سطح عبور کر چکا ہے اور ملکی معیشت بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
صنعتی شراکت داری اور نئے مواقع پر تبادلہ خیال
جرمن کمپنی کے ایس بی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون اور صنعتی شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔ وفد نے اعلان کیا کہ کمپنی پاکستان میں ایک بڑی فیکٹری قائم کرے گی، جو نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ بلکہ پاکستان کے صنعتی ڈھانچے کو مضبوط بنائے گی۔
کے ایس بی کمپنی: جرمنی کی عالمی صنعتی قیادت
جرمنی میں قائم کے ایس بی دنیا کی صفِ اول کی صنعتی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ جو پمپ، والوز، فلوئیڈ انجینئرنگ سلوشنز اور جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے۔ 1871 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی آج 60 سے زائد ممالک میں اپنے کاروباری نیٹ ورک کے ذریعے فعال ہے۔ پاکستان میں فیکٹری کے قیام سے نہ صرف جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت کا نیا دور، سعودی کمپنی کا پاکستان میں بڑا اعلان