وزیراعظم کا مؤقف
وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے۔ جنہیں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔
امدادی کارکنوں کی گرفتاری
وزیراعظم کے مطابق ان افراد کا واحد ’’جرم‘‘ یہ تھا۔ کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینیوں تک امداد بلا رکاوٹ پہنچنی چاہیے۔
اسرائیلی بربریت پر تنقید
وزیراعظم نے کہا۔ کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کو یقینی بنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ترکیہ کا ردعمل
ادھر ترکیہ نے بھی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور اس اقدام کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر قبضہ کر لیا اور درجنوں امدادی کارکنوں کو زبردستی اسرائیلی پورٹ منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں
کراچی میں برطانیہ سے چوری ہونے والی قیمتی گاڑی پکڑی گئی