جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ڈی نوٹیفکیشن منظور، صدر پاکستان کا فیصلہ کالے کوٹ اور ٹائی عزت کی علامت ہیں، ان کو داغدار نہ کریں: چیف جسٹس سندھ بنگلادیش میں طالبعلم کے قتل پر بھارت مخالف احتجاج، عوامی لیگ اور میڈیا کے دفاتر نذرِ آتش
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

نزلہ اور فلو سے بچاؤ کے لیے سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے ٹپس

Tips to boost immunity in winter and prevent cold and flu

ادرک: سوزش کے خلاف محافظ

ادرک صدیوں سے اپنی شفا بخش خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے مرکبات قوتِ مدافعت کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ادرک کو شہد کے ساتھ گرم مشروب کے طور پر لیا جا سکتا ہے روزانہ کھانوں میں شامل کرنا بھی فائدہ مند ہے

ہلدی: قوتِ مدافعت کی مددگار

ہلدی میں کرکومن نامی مرکب پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر بیکٹیریا اور وائرس کے خلاف کام کرتا ہے۔ ہلدی کو گرم دودھ میں ملا کر پینے سے جسم بیماریوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے یہ قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے

دارچینی: حرارت اور قوتِ مدافعت

دارچینی خون کی روانی بہتر بنانے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے مفید جڑی بوٹی ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو بھی کم کرنے میں مدد کرتی ہے شہد کے ساتھ مشروب یا کھانوں اور میٹھوں میں شامل کی جا سکتی ہے

پودینہ: موسمی بیماریوں سے تحفظ

پودینہ خوشبودار ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی مائیکروبیل خصوصیات بھی رکھتا ہے، جو سانس کے نظام میں سوزش کم کرنے میں مددگار ہیں۔ روزانہ ایک کپ گرم پودینے کی چائے پینے سے ناک کی بندش کم ہوتی ہے قوتِ مدافعت مضبوط رہتی ہے

سبز چائے: اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ

سبز چائے میں پولی فینولز پائے جاتے ہیں جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ روزانہ ایک یا دو کپ بغیر چینی کے پینا مفید ہے

متوازن غذا اور صحت مند عادات

سردیوں میں متوازن غذا قوتِ مدافعت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے باقاعدہ ورزش اور پر سکون نیند قوتِ مدافعت کو مضبوط رکھتی ہے یہ عادات سردیوں میں جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں
مزید پڑھیں
پی ٹی اے فائیو جی کی موبائل ٹیکنالوجی لانچ کے قریب، نیلامی رمضان سے پہلے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین