ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، فضائی فیول ٹینکر طیارہ تباہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ فجیرا سے پاک نیوی کی سکیورٹی میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

دل کے مریضوں کےلیے چکن اور مٹن میں سے کون سا گوشت بہتر؟ ماہرین غذائیت کا مشورہ

healthy choice between chicken and mutton for heart patients

ماہرین کا مشورہ

دل کے امراض آج نہ صرف بزرگ بلکہ نوجوانوں میں بھی عام ہو رہے ہیں۔ ایسے میں غذا کا درست انتخاب دل کی صحت کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے، خاص طور پر گوشت کھانے والے افراد کے لیے یہ سوال اکثر اٹھتا ہے کہ چکن بہتر ہے یا مٹن۔

چکن: کم چکنائی، زیادہ پروٹین

چکن، خصوصاً بریسٹ حصہ، کم چکنائی اور زیادہ پروٹین کے باعث دل کے مریضوں کے لیے محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ تقریباً 100 گرام چکن بریسٹ میں 32 گرام پروٹین پایا جاتا ہے، جو جسم کی پروٹین کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چکن کو ابال کر، گرل کرکے یا کم تیل میں پکانا دل کے لیے محفوظ رہتا ہے اور ورزش یا جم کرنے والے افراد بھی چکن کو ترجیح دیتے ہیں۔

مٹن: غذائیت زیادہ مگر چکنائی بھی زیادہ

مٹن میں پروٹین کے ساتھ آئرن، زنک اور وٹامن بی 12 کی وافر مقدار ہوتی ہے جو خون، دماغ اور مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ہے۔
تاہم 100 گرام مٹن میں 12 سے 14 گرام چربی ہوتی ہے، جو زیادہ استعمال پر دل کے امراض کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

ماہرین کا خلاصہ

دل اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے چکن بہتر انتخاب ہے۔ مٹن اعتدال میں کھایا جائے۔ دل کی صحت کے لیے مچھلی بھی مفید ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ صرف گوشت ہی نہیں بلکہ کم چکنائی والی متوازن غذا، ورزش اور اعتدال پر مبنی طرزِ زندگی بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کیلئے کتنے محفوظ؟

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین