مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنا
بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کا حجاب کو زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر حملہ ہے۔
معاشرے میں خوف کا اثر
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اس طرح کے اقدامات کو معاشرے میں خوف بڑھانے کے مترادف قرار دیا۔
انسانی حقوق رہنماؤں کا موقف
بھارت میں انسانی حقوق کے رہنماؤں نے کہا کہ واقعے سے اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی ہونی چاہیے۔
قانونی کارروائی کی درخواست
نقاب کھینچنے کے واقعے کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اس بدتمیزی کو ناقابلِ معافی قرار دیا۔
مزید پڑھیں
کشمیر بھارت کا نہ تھا نہ ہوگا، بھارت ریاستی دہشتگردی بند کرے: پاکستان











