اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

فیلڈ مارشل کی جنگی قیادت کے بعد دنیا پاکستان کی طرف متوجہ

Field Marshal Asim Munir leading Pakistan's defense strategy۔ Asim Munir leadership against India

بھارت کے خلاف جنگ میں غیر معمولی قیادت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے۔ کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں ایسی لیڈر شپ فراہم کی جس نے نہ صرف دشمن کو شکست دی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن بھی مضبوط کی۔ ان کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے گئے۔ جواب نے دنیا کی سوچ بدل دی ہے اور اب عالمی طاقتیں پاکستان کو سنجیدگی سے سن رہی ہیں۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کا کریڈٹ مسلح افواج کو

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پاکستان نے جو موثر اور منظم جواب دیا۔ اس کا کریڈٹ مکمل طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ملک کی بہادر مسلح افواج کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد تھی اور اس یکجہتی نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی دفاعی رِٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

دنیا کا پاکستان کی جانب بدلتا ہوا رویہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا۔ کہ بھارت کو میدان میں شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کی بات کو غیر معمولی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اب ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو مضبوط عسکری قیادت، سیاسی استحکام اور واضح حکمت عملی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان کی عالمی ساکھ میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب کی ترقی اور عوامی تعاون

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سال میں پنجاب میں ترقیاتی اقدامات کی رفتار تیز ہوئی ہے اور صوبے میں پولیس اصلاحات، خواتین کے تحفظ، معاشی سرگرمیوں اور کاروباری سہولت کاری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اب مقامی ہی نہیں بلکہ عالمی اسٹیج پر آگے بڑھ رہا ہے۔

خواتین کا کردار اور نئے قوانین

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 51 فیصد آبادی اپنی توانائی اور صلاحیت استعمال نہ کرے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں ہتک عزت کے قوانین مضبوط کیے گئے ہیں۔ تاکہ بے بنیاد الزامات اور کردار کشی کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری؟ پولیس پی ہاؤس پہنچ گئی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین