بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے کھلاڑیوں کو موقع دو: آفریدی بھارت سے شکست پر برہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کپتان سلمان علی آغا نے بھارت سے شکست کا ذمہ بیٹرز پر ڈال دیا عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے مزید 25 فیصد شیئرز خریدنے کا اعلان موٹروے بند، عوام تکلیف میں؛ پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن لیا جائے: امیر مقام
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے کھلاڑیوں کو موقع دو: آفریدی بھارت سے شکست پر برہم

Shahid Afridi reaction after Pakistan defeat against India

نئے کھلاڑیوں کو موقع دو

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سابق کپتان نے سینیئر کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کے خلاف شکست کی تفصیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آفریدی کی کھل کر تنقید

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے بہت غلطیاں کیں اور بھارت جیت کا حقدار تھا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے سمجھ سے بالاتر تھے۔

آفریدی کے مطابق ٹیم کا اہم ہتھیار سمجھے جانے والے عثمان طارق کو 10 اوورز تک استعمال نہ کرنا ایک بڑی غلطی تھی۔

شاہین کی باؤلنگ پر سوالات

سابق کپتان نے شاہین آفریدی کی باؤلنگ پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے اوور میں رنز دینے کے باوجود آخری اوور بھی شاہین کو دینا سمجھ سے باہر تھا جبکہ ٹیم میں فہیم اشرف جیسے متبادل موجود تھے۔

سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا مطالبہ

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہو تو وہ بابر اعظم، شاداب خان اور شاہین آفریدی کو ٹیم سے باہر بٹھا کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں انہوں نے مزید کہا کہ سینیئر کھلاڑی طویل عرصے سے کھیل رہے ہیں، مگر بڑی ٹیموں کے خلاف وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں جس کی ان سے توقع کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق نمیبیا کے خلاف اگلے میچ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
موٹروے بند، عوام تکلیف میں؛ پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن لیا جائے: امیر مقام

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین